ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہمارا ایٹمی پروگرام کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں نواز شریف کا جوبائیڈن بیان پر رد عمل

لندن: سابق وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق امریکی صدر کے بیان پر رد عمل پر کہا کہ دنیا تمام آزاد ریاستوں کی طرح پاکستان بھی اپنی خود مختاری اور سالمیت کے تحفظ کا حق محفوظ رکھتا ہے،ہمارا ایٹمی پروگرام کسی بھی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں نوازشریف نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے اور اپنے قومی مفادات کے تحفظ کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے۔

ملک کے دیگر سیاسی قائدین کی طرح نواز شریف نے بھی پاکستان کے جوہری اثاثوں سے متعلق امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان پر شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عالمی قوانین کی پاسداری کرتا ہے، اس کا ایٹمی پروگرام کسی ملک کےلیے خطرہ نہیں،آزادریاستوں کی طرح پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا حق رکھتا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے جو بین الاقوامی قوانین اور رائج طریقوں کے تحت اپنے قومی مفادات کا تحفظ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں