دنیا میں سب سے زیادہ سفارتی نمائندگی کرنے والے شہروں میں سے ایک نیویارک میں ثقافتی اور فنکارانہ سرگرمیوں کا مرکز بننے والے ٹرکش ہاوس نے اب کی بار "انٹرنیشنل فوڈ فیسٹیول” کے لیے اپنے دروازے کھولے ہیں۔
متحدہ امریکہ میں ترکی کے نیویارک قونصلیٹ جنرل کی میزبانی میں ایسوسی ایشن آف فارن قونصلز کے زیر اہتمام میلے میں عالمی کھانوں کی نمائش کی گئی۔
نیویارک کے قونصل جنرلز، نیو یارک سٹی کے سینئر ایگزیکٹوز، سفارتی مشن کے ملازمین اور معزز مہمانوں نے اس میلے میں شرکت کی۔
نیویارک میں ترکیہ کے قونصل جنرل ریحان اوزگور تقریب میں اپنی تقریر میں کہا کہ ٹرکش ہاوس گزشتہ سال ستمبر میں اپنے افتتاح کے بعد سے تقریباً 50 قومی اور کثیر الاقومی تقریبات کی میزبانی کر چکاہے۔
انہوں نے بتایا کہ "میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ ٹرکش ہاؤس شہر میں عالمی سطح پر ملاقات کا نیا ایڈرس بن چکا ہے۔ میں آپ کو ایک بار پھر یاد دلاتا ہوں کہ ہمارے دروازے ہر اس شخص کے لیے کھلے ہیں جو ترکیہ کی مہمان نوازی کا تجربہ کرنا چاہتا ہے۔
مہمانوں کو دنیا کے مختلف حصوں کے روایتی کھانوں کی ثقافت خصوصاً ترکی کے کھانوں سے محظوظ کرایا گیا اور رات کے وقت مختلف میوزک کنسرٹس بھی پیش کیے گئے۔
