English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کیلیے اقتدار کے دروازے بند ہو چکے، منظور وسان کی پیشگوئی

القمر

کراچی: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے پیشن گوئی کی ہے کہ عمران خان کےلئے اقتدار کے تمام  دروازے بند ہوچکے ۔

عمران خان اور ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے حوالے سے اہم پیشگوئیاں  کرتے ہوئے منظور وسان نے کا کہنا تھا کہ اس بار پی ٹی آئی کا صفایا ہو گا، جھاڑو بھی پھر سکتا ہے، عمران خان کی جو پوزیشن اب ہے وہ نومبر کے بعد بالکل ڈاﺅن ہو جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آڈیو لیکس کے بعد عمران خان کی ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئی ہیں اور بنی گالہ میں خوف کا سماں ہے، عمران خان کو وفاق اور سندھ کا اقتدار تو دور خیبر پختونخوا کی بھی حکومت نہیں ملے گی، سیاسی غلطیوں کے باعث عمران خان کے لیے اقتدار کے تمام دروازے بند ہو چکے۔

منظور وسان کا کہنا تھا کہ عمران خان سیلاب متاثرین کو اکیلا چھوڑ کر جلسے جلوسوں میں لگے ہوئے ہیں، عمران خان کو عوام نہیں بلکہ اقتدار چاہیے، عمران صاحب!کراچی کے عوام 11 سو ارب اور162 ارب روپےکا حساب مانگ رہے ہیں۔جیل بھرو تحریک کی دھمکی دینے والا عمران خان ایک منٹ بھی جیل میں نہیں رہ سکتا کیونکہ عمران خان جیل جانے سے ڈرتے ہیں۔کراچی میں گزشتہ روز ہونے والے جلسے کے حوالے سے مشیر زراعت سندھ نے کہا کہ پنجاب کے بعد کراچی کے عوام نے بھی عمران خان کو آٹ کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے