ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کے نوسیری سیکٹر کا دورہ

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کے نوسیری سیکٹر کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور وہاں تعینات جوانوں سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایل او سی کے دورہ کے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف کو ایل او سی کی  تازہ ترین آپریشنل صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

چیف آف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ نے افسران اور جوانوں کے ساتھ بات چیت کے دوران مسلسل چوکسی اور آپریشنل تیاریوں کے لیے ان کی تعریف کی۔

قبل ازیں چیف آف آرمی سٹاف کے پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں