English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کے پی کے؛ اپوزیشن اراکین سیلاب زدگان کی مدد کیلیے تنخواہوں سے کٹوتی کی مخالف

القمر

 پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے تنخواہوں سے کٹوتی کی مخالفت کرتے ہوئے سیکرٹری خزانہ کو مراسلہ ارسال کردیا۔

صوبائی سیکرٹری خزانہ کوکٹوتی نہ کرنے کے خط ارسال کرنے والے51 ارکان میں جے یو آئی، پی پی، مسلم لیگ(ن) ، جماعت اسلامی اور اے این پی کے علاوہ بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان بھی شامل ہیں۔

اراکین کی جانب سے ارسال کیے گئے مراسلے میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ متاثرین کی مدد خود کریں گے۔ اس بارے میں وزیر اعلی محمودخان نے کہا کہ عوامی نمائندوں کا اپنے ہی عوام کی مدد سے انکار افسوناک ہے، سیلاب زدگان کی بحالی قومی مسئلہ ہے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ عوامی فلاح ان کا مقصد نہیں، ان کا مقصد قومی خزانے کو لوٹنا ہے، عوام انہیں دیکھ رہی ہے، شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے