صدرِ امریکہ جو بائیڈن نے پاکستان پر دنیا کے خطرناک ترین ملک ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔
جو بائیڈن نے ڈیموکریٹک کانگریشنل کیمپین کمیٹی سے خطاب میں پاکستان کو خطرناک ترین ملک قرار دے دیا۔
صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کے خطرناک ترین جوہری ممالک میں سے ایک ہے۔ پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کے بارے میں کوئی با ضابطگی اور ہم آہنگی نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ چین اور روس میں کیا ہو رہا ہے اور دنیا کے خطرناک جوہری ممالک میں سے ایک پاکستان میں کیا ہورہا ہے، امریکہ کو کس طرح اس سب معاملات کو پرکھنا ہو گا یہ سب اہم ہے۔
