English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان پارلیمان کو اقتدار کی سیڑھی سمجھتے ہیں،شیری رحمان

القمر

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان پارلیمان کو اقتدار کی سیڑھی سمجھتے ہیں، عوامی طاقت کا محور نہیں ہےجس قومی اسمبلی سے عمران خان استعفیٰ دے کر گئے ہیں اس کی 7 نشستوں پر ضمنی انتخابات لڑنے جا رہے ہیں۔

 شیری رحمان نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر لکھا کہ کہ7 نشستوں پر خود انتخابات لڑ کے یہ اپنے پارٹی رہنمائوں اور ووٹرز کی تذلیل کر رہے ہیں جس عوامی مینڈیٹ کا یہ دعوی ٰ کرتے ہیں سات نشستوں پر الیکشن لڑ کر یہ اسی مینڈیٹ کی توہین کر رہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ لوگوں کو ووٹ صرف اسی امیدوار کو دینا چاہئے جو ان کی پارلیمان میں نمائندگی کر سکے اور ان کی آواز بن سکے۔ عمران خان پہلے ہی اپنے حلقے کی نمائندگی سے بھاگ گئے ہیں، یہ پارلیمان کو صرف اقتدار کی سیڑھی سمجھتے ہیں، عوامی طاقت اور نمائندگی کا محور نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پارلیمنٹ صرف اسی صورت میں آنا چاہتے ہیں جب ان کو کرسی کی امید دلائی جائے۔ لوگوں سے گزارش ہے کہ عمران خان کو ووٹ دے کر ووٹ ضائع نہ کریں۔ ووٹ ایک آئینی حق اور ذمہ داری ہے، اس کو سوچ سمجھ کے اپنے اور اپنے حلقے کی بھلائی کیلئے استعمال کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے