English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ: تعزیتی پیغامات پر صدر ایردوان کی طرف سے اظہارِ تشّکر

القمر

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے ضلع بارتین کی تحصیل اماسرہ میں معدنی کان میں دھماکے کی وجہ سے تعزیتی پیغام بھجوانے والے ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے۔

صدر ایردوان نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ "میں، تعزیتی پیغامات  بھیج کر ہماری تکلیف بانٹنے  والے تمام دوست ممالک اور عوام کے مخلصانہ جذبات پر، ترک ملت کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں”۔

صدر ایردوان نے پیغام میں تعزیتی پیغامات بھیجنے والے ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے جھنڈوں کو بھی جگہ دی ہے۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے بھی برطانیہ، فرانس، اسپین، ہالینڈ، یونان، سویڈن اور پولینڈ سمیت متعدد یورپی ممالک اور آذربائیجان، جارجیا اور مالدیپ کے وزرائے خارجہ کے ٹویٹر سے بھیجے گئے تعزیتی پیغامات کا فرداً فرداً جواب دیا اور اپنے ہم منصبوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے