ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تہرے قتل کا اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے گرفتار

 راولپنڈی: راولپنڈی پولیس نے اہم کاروائی میں کہوٹہ کے تہرے قتل میں ملوث اشتہاری کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کر لیا۔

اشتہاری ملزم راشد محمود نے 2018 میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے خواتین سمیت تین افراد کو قتل کیا تھا۔

مقتولین میں خضر، کلثوم بی بی اور بلقیس شامل تھے جبکہ اشتہاری راشد محمود قتل کی واردات کے بعد سعودیہ فرار ہو گیا تھا۔

ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ نے بتایا کہ راشد محمود کے پانچ ساتھیوں کو گرفتار کر کے چالان عدالت کیا جا چکا ہے اور ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں