ترکیہ کی قومی ٹینس کھلاڑی زینب سونمیز، بلغاریہ میں منعقدہ W25 سانٹا مارینا چیمپئن شپ کی فاتح قرار پائی ہیں۔
ترکیہ ٹینس فیڈریشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق زینب فائنل میچ میں دریا آستاخووا کے مقابل کورٹ میں اتریں۔
میچ میں زینب نے اپنی حریف کو 7۔5 اور 6۔4 کے سیٹ سے صفر کے مقابلے میں 2 پوائنٹ سے شکست دے کر W25 سانٹا مارینا چیمپئن شپ جیت لی ہے۔
