ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی صدر نے پاکستان سے متعلق بیان دیکر چول ماری،وزیر داخلہ

 فیصل آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان سے متعلق بیان دیکر چول ماری،شفاف الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر فیڈرل ایجنسی سمیت سب کو عمل کرنا چاہیے،جتھہ کلچر کو ہر قیمت پر روکیں گے، لانگ مارچ کیلئے 25 مئی والی پالیسی سے دس گنا زیادہ سختی کرینگے۔

امریکی صدر کے پاکستان سے متعلق ریمارکس پر تبصرہ کرتے ہوئے رانا ثنا ء اللہ نے کہاکہ امریکی صدر نے خوامخواہ بات کر دی اس معاملے میں پاکستان کا ذکر بھی نہیں تھا۔

 رانا ثنا نے کہاکہ جتھہ کلچر کو ہر قیمت پر روکیں گے، 25 مئی کی پالیسی کو 10 سے ضرب دے کر نفاذ کریں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ جمہوری عمل کے ذریعے تبدیلی لائیں تو ہمیں منظور ہے تاہم لانگ مارچ کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمنی انتخابات پر حکومت کا دارومدار نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے فیصلہ انہوں نے خود کرنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں