English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کیلئے پاکستان کے عزم پر پراعتماد ہیں،امریکا

القمر

 واشنگٹن :امریکی دفتر خارجہ نے کہاہے کہ ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کے عزم پر پراعتماد ہیں۔

ترجمان اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان سے متعلق صدر جوبائیڈن کے مؤفف پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ صدر جوبائیڈن سمجھتے ہیں کہ محفوظ اور خوشحال پاکستان امریکی مفادات کے لیے انتہائی اہم ہے۔

ترجمان امریکی دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ طویل عرصے سے جاری تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، امریکا ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کے عزم پر پراعتماد ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے روس اور چین کے ساتھ پاکستان کو بھی لپیٹ میں لیتے ہوئے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو غیر منظم قرار دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے