ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوگنڈا: ایبولا وائرس کی تشخیص، متاثرہ علاقوں میں کرفیو کا اعلان کر دیا گیا

یوگنڈا کے صدر یوویری موسیوینی نے کہا ہے کہ ملک کے بعض علاقوں میں ایبولا وائرس کی تشخیص کے بعد متاثرہ علاقوں میں کرفیو کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

موسیوینی نے ٹیلی ویژن سے عوام سے خطاب میں کہا ہے کہ ایبولاوائرس کے خلاف حفاظتی تدابیر میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایبولا سے متاثرہ علاقوں موبندے اور کاساندا میں داخلہ و خروج ممنوع قرار دے دیا گیا ہے اور  مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے سے صبح 6 بجے تک علاقے میں کرفیو لگایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ملک میں 19 ستمبر کو پہلی دفعہ  24 سالہ شخص میں  ایبولا وائرس کی تشخیص کی گئی۔ اس وقت تک ایبولا کی وجہ سے 19 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں