English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اے این پی اور پی ڈی ایم کا ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا الزام

القمر

 پشاور:عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے پشاور میں ہونے والے ضمنی الیکشن سے متعلق صوبائی حکومت پر دھاندلی کا الزام عائد کر دیا۔

عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی ترجمان ثمر بلور نے الزام عائد کیا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی پولنگ اسٹیشنوں پر تعیناتی دھاندلی کی کوشش ہے۔

انہوںنے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ جو طریقہ آئین اور قانون میں دیا گیا ہے وہ اپنائے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی ترجمان عبدالجلیل جان نے بتایا کہ پولنگ اسٹیشنوں پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تعیناتی الیکشن جیتنے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پولنگ اسٹیشنوں پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تعیناتی کا نوٹس لے، خیبر پختون خوا حکومت الیکشن چوری کرنے کیلئے زور لگا رہی ہے۔

عبدالجلیل جان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے وزرا اور ماتحت اداروں کو الیکشن جیتنے کا ٹاسک دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے