پاکستان کے وفاقی وزیر برائے ہوابازی سعد رفیق نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن کا بیان غیر منطقی اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔
سعد رفیق نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں صدر بائیڈن کے، پاکستان کے جوہری پروگرام سے متعلقہ، بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم امریکہ کے صدر جو بائیڈن سے اپنا بیان واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے۔
سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دارانہ جوہری طاقت کا روّیہ اختیار کیا ہے اور ہم محفوظ ترین ایٹمی کمانڈو کنٹرول سسٹم کے مالک ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ امن و استحکام کے لئے اصل خطرہ جنگجو ریاستیں ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کیا اور دو طرفہ مسائل کے حل کے لئے بات چیت کا راستہ اختیار کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے ڈیمو کریٹک کانگریشنل کمپین کمیٹی سے خطاب میں روس اور چین کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کو بھی لپیٹ میں لے لیا اور کہا تھا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام بےقاعدہ ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا تھا کہ میرے خیال میں پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے۔
