English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لال حویلی ایک تاریخ ہے جسے کوئی ختم نہیں کرسکتا، شیخ رشید احمد

القمر

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کا8میں سے6نشتیں جیتناعالمی ریکارڈہے16وزارتوں کی تحقیق اورتفشیش میں تمام اداروں کو میرے خلاف کوئی چیزنہیں ملی اب3مرلے کی لال حویلی نکال دی ہے۔

 ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے سوموار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا کہ  لال حویلی کوئی نائن زیرونہیں ناہل حکمران اپنے لیے رسوائی اور ہمیں مزیدپزیرائی دے رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ لال حویلی ایک تاریخ ہے جسے کوئی ختم نہیں کرسکتا۔ جبکہ شیخ رشید نے سوموار کے روز ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں وہ کشمیری بازار میں ناشتہ کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے