English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آزاد قوم نے آزادی کے حق میں بڑا فیصلہ دے دیا ہے، حماد اظہر

القمر

اسلام آ باد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آزاد قوم نے آزادی کے حق میں بڑا فیصلہ دے کر غلام اور مسلط حکمرانوں کو ایک بار پھر مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں سے کہتا ہوں عوام کے فیصلے کے سامنے سر تسلیم خم کریں اور نئے انتخابات کا اعلان کریں۔  ان کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ 12 جماعتوں نے متحد ہو کے ہر جگہ ایک امیدوار کھڑا کیا لیکن پھر بھی پاکستان تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کر پائے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے مزید کہا کہ اس مرتبہ کل ووٹوں میں پی ٹی آئی کو پڑنے والے ووٹ کی شرح تقریبا دگنی ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے