English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب احساس راشن پروگرام غربت کے خاتمے کیلئے تاریخ ساز اقدام ہے،پرویز الہی

القمر

 لاہور:وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی نے کہا ہے کہ پاکستان کو دیگر چیلنجز کی طرح غربت کے خاتمے کے چیلنج کا بھی سامنا ہے۔

غربت کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں  وزیراعلی پنجاب  نے کہا کہ کورونا وبا کے بعد حالیہ سیلاب نے غربت میں اضافہ کیا ہے، آئیے غربت کے خاتمے کی جنگ میں ہم مشترکہ انسانیت کے جذبے کے ساتھ اپنی کوششوں کو دوگنا کرنے کا بیڑا اٹھائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسے معاشرے کی تعمیرکریں جو نہ صرف غربت سے پاک سے ہو بلکہ ضرورت مندوں کو بااختیار بنائے غربت سے پورا معاشرہ متاثر ہوتا ہے۔

 چودھری پرویز الہی نے مزید کہا ہے کہ پنجاب احساس راشن پروگرام غربت کے خا تمے کیلئے ایک تاریخ ساز اقدام ہے، اس پروگرام کے تحت 80 لاکھ مستحق خاندانوں کو گھی، آٹا، دالیں اور آئل 40 فیصد تک سستا فراہم کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے