English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 ضمنی انتخابات چور ٹولے کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوا، محمود خان

القمر

پشاور:وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات چور ٹولے کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوا، پی ٹی آئی ناقابل تسخیر بن چکی ہے،  11جماعتیں مل کر بھی عمران خان کو نہ ہرا سکیں۔

وزیراعلی محمود خان نے بیان میں کہا کہ ضمنی انتخابات میں خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف تمام نشستوں پر کامیاب ہوگئی۔

محمود خان نے کہا کہ ضمنی انتخابات چور ٹولے کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوا، پی ٹی آئی ناقابل تسخیر بن چکی ہے، واحد جماعت ہے جو وفاق کی نمائندگی کر رہی ہے۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ 11جماعتیں مل کر بھی چیرمین عمران خان کو ہرا نہ سکے، خیبر پختونخوا کے عوام نے پی ڈی ایم کو یکسر مسترد کردیا ہے، عمران خان اور تحریک انصاف عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمان ہے۔

محمود خان نے مزید کہا کہ پورے پاکستان اور بالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے