ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسڑیلیا کے جنوب مشرقی علاقے شدید بارشوں سے بری طرح متاثر

اطلاع کے  مطابق  آسٹریلیا کے جنوب مشرقی علاقوں میں کئی دنوں سے جاری موسلادھار بارشوں سے  ہزاروں مکانات  زیر آب آگئے۔

ایمرجنسی مینجمنٹ کے وزیر مرے واٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ریاست وکٹوریہ کے کچھ علاقے، جو سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، پانی سے بھرے ہوئے ہیں۔

ریاست کی  صورتحال  سنگین ہونے پر توجہ مبذول کرانے والے واٹ نے  بتایا کہ ایک اندازے کے مطابق   تقریباً 34  ہزار  مکانات زیر آب   آئے ہیں۔

ملک کے جنوب مشرقی  علاقے میں  ہزاروں افراد   کو  محفوظ مقامات کو منتقل کیا  گیا ہے اور  تعلیمی سرگرمیوں کو  معطل کر دیا گیا ہے۔

وکٹوریہ اسٹیٹ ایمرجنسی سروس کے اہلکار ٹم وائبش کا کہنا ہے کہ  اختتام الہفتہ   دریائے کیمپاسپے میں طغیانی آنے سے  روچیسٹر  قصبے کا 85 فیصد حصہ  زیر آب آیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں