English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چشمہ شفاء۔07

القمر

ڈاکٹر مہمت اُچار کے پروگرام چشمہ شفاء کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

آج ہم صحت کے جس موضوع پر آپ کے ساتھ بات کریں گے وہ ہے جگر  پر چربی چڑھنا اور اس کا قدرتی علاج۔

جگر پر چربی چڑھنا اصل میں جگر کے خلیوں میں انتہائی وافر مقدار میں چربی جمع ہونے کا مفہوم رکھتا ہے۔

تو آئیے دیکھتے ہیں کہ جگر پر چربی چڑھنے کی صورت میں کون سے غذائیں استعمال کی جانی چاہئیں اور کس طریقے سے استعمال کی جانی چاہئیں۔

 

  • مچھلی کے استعمال میں اضافہ

جگر میں چربی کے سدّباب کے لئے اومیگا3 کی حامل اور کم چربی والی مچھلیوں کو گھی یا تیل کے بغیر پکا کر استعمال کیا جانا چاہیے۔

 

  • دھنیا اور لیموں

15 سے 16 دھنیے کی ٹہنیاں لیں اور ڈنڈیوں سمیت بلینڈر میں ڈالیں۔ دو کھانے کے چمچ لیموں کا رس اور نصف گلاس سے کچھ زیادہ پانی ملا کر دو منٹ  پیسیں۔ اس آمیزے کو دن میں ایک دفعہ صبح ناشتے سے 15 منٹ قبل پئیں۔ 15 دن کے استعمال کے بعد 5 دن کا وقفہ ڈالیں اور دوبارہ 15 دن استعمال کریں۔

 

  • کافی

الکحل کا استعمال کئے بغیر جگر پر چربی کے مسئلے میں مبتلا افراد پر تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ دن میں ایک، دو یا اس سے زیادہ دفعہ کافی استعمال کرنے والے افراد کا جگر  کافی بالکل  استعمال نہ کرنے والوں کے مقابلے میں کم متاثر ہوتا ہے۔  لہٰذا دن میں ایک کپ کافی کا استعمال مسئلے پر قابو پانے میں موئثر ثابت ہو سکتا ہے۔

 

  • ملٹھی

اگر جگر پر چربی کا مسئلہ الکحل کی وجہ سے نہیں ہے تو ملٹھی کا استعمال مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ تاہم بعض افراد  کا جسم ملٹھی کے مقابل زیادہ حساس ہونے کی وجہ سے بہتر ہو گا کہ اس کا استعمال محتاط شکل میں کیا جائے۔

 

  • لیموں

ایک گلاس پانی میں نصف لیموں نچوڑ کر دن میں 2 یا 3 دفعہ پئیں۔ اس طریقے کو چند ہفتے تک متواتر استعمال کریں۔

 

  • ایووکیڈو اور کیوی

ہفتہ وار اور متواتر  شکل میں ایووکیڈو اور کیوی  کا استعمال جگر میں چربی جمع ہونے کا سدّباب کرتا ہے۔ یہ جگر دوست پھل دن میں  مختلف وقفوں کے ساتھ استعمال کئے جا سکتے ہیں۔

 

  • سیب کا سرکہ

ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک کھانے کا چمچ سیب کا سرکہ ملائیں اور کھانے سے قبل دن میں 2 دفعہ استعمال کریں۔ اگر چاہیں تو اس آمیزے میں ایک چائے کا چمچ شہد بھی ملا سکتے ہیں۔ سرکے کا اثر دیکھنے کے لئے اس طریقے کو ایک سے 2 ماہ تک جاری رکھیں۔

 

  • ہلدی

ایک چائے کا چمچ ہلدی لیں اور اسے ایک کپ پانی کے ساتھ ابال کر چائے کی شکل میں استعمال کریں۔ اس طریقے کو ایک ہفتے تک دن میں 2 دفعہ استعمال کریں۔

 

  • گُلِ قاصدی

ایک کپ گرم پانی میں ایک چمچ خشک گُلِ قاصدی ملائیں اور 5 سے 10 منٹ تک دم دینے کے بعد استعمال کریں۔ اس چائے کو ایک ہفتے تک  روزانہ  استعمال کریں۔ لیکن حاملہ خواتین یا شوگر کے مریض اس چائے کے استعمال سے پرہیز کریں۔

 

  • سبز چائے

ہر روز متواتر شکل میں 2 سے 3 کپ سبز چائے کا استعمال الکحل کے بغیر چڑھنے والی چربی میں نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔

 

  • سبزیاں

جگر میں چربی کا مسئلہ ہو تو سبزیوں اور پھلوں جیسی پوسے والی غذاوں کے استعمال میں اضافہ کر دینا چاہیے۔ دن میں کم ازکم 5 پورشن سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کرنا چاہیے۔

برسلز بند گوبھی ، پیاز،  لیک، بھنڈی، کدو، پالک، مولی،  سفید چقندر،  سبز پھلیاں، ہرائی شب بُو اور بروکلی پوسے کی زیادہ مقدار کی وجہ سے ضرور استعمال کی جانی چاہئیں۔ خاص طور پر آرٹی چک یا کنگر اور سیلری  رُوٹ جیسی جگر دوست سبزیوں کو اپنے غذائی پروگرام میں ضرور شامل کرنا چاہیے۔ آرٹی چک  یا کنگر ایک ایسی سبزی ہے کہ جس کا بنیادی وظیفہ ہی جگر کو صاف کرنا اور صفرا  کے پُرسہولت بہاو کو یقینی بنانا ہے۔

 

  • لہسن

کچا لہسن جگر کی محافظ خصوصیات کا حامل  ہونے کی وجہ سے جگر کے مسائل کو حل کر کے صحت مندی  کی طرف مائل کرتا ہے۔ علاوہ ازیں کچے لہسن کا استعمال جگر کے کینسر کا بھی سدّباب کرتا ہے۔

 

  • ادرک اور ہلدی

ادرک اور ہلدی کا استعمال جگر پر چربی کے مسئلے میں مبتلا افراد میں جگر کے نقصان، کولیسٹرول، خون کی شوگر اور التہاب  کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

 

  • گنکو بیلوبا

جگر کو چربی سے صاف کرنے کے لئے ایک اہم اور موئثر جڑی بوٹی ہے۔

 

  • جنسنگ

یہ جڑی بوٹی جگر کو نقصان سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ لیکن اگر ادویات کا استعمال کیا جا رہا ہو تو جنسنگ کے استعمال سے پرہیز کیا جائے کیونکہ یہ ادویات کے ساتھ مل کر مختلف اثرات ظاہر کر  سکتی ہے۔

 

  • ورزش

جن افراد کو جگر میں چربی کا مسئلہ ہو انہیں چہل قدمی اور ورزش کو اپنا معمول بنا لینا چاہیے۔ روزانہ  چہل قدمی جگر پر چربی چڑھنے کا سدّباب کرتی ہے۔

 

  • کیمل تھرون

کیمل تھرون الکحل کی پیدا کردہ بیماریوں سمیت جگر کی متعدد بیماریوں میں مفید ثابت ہوتی ہے۔

 

  • ڈیزی

دن میں 2 دفعہ ڈیزی کی چائے کا استعمال نہ صرف جگر پر چربی چڑھنے کے عمل پر قابو پاتا بلکہ متواتر استعمال کی صورت میں مسئلے کے مکمل خاتمے کو بھی یقینی بناتا ہے۔

 

  • الکحل کے استعمال سے پرہیز

الکحل مکمل معنوں میں جگر دشمن مشروب ہے اور بڑے پیمانے پر جگر کو نقصان پہنچاتا ہے۔ الکحل نہ صرف جگر پر چربی چڑھنے کا سبب بنتا بلکہ جگر کے خلیوں کو بھی ختم کر کے ناقابل تلافی نقصان پہنچاتا ہے۔

 

  • قدرتی غذائیں

جگر پر بوجھ کو کم کرنے کے لئے قدرتی غذاوں کا استعمال کرنا چاہیے اور جہاں تک ممکن ہو اضافی کیمیائی مادوں سے دُور رہنا چاہیے۔

 

  • اخروٹ اور  فندق جیسے روغنی بیجوں کو متواتر استعمال کیا جانا چاہیے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے