لاہور: نائب امیرجماعت اسلامی پاکستا ن لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ وفاقی وصوبائی حکومتوں سمیت دیگرحکومتی اداروں کے پاس کھربوں روپے متاثرین سیلاب کے لیے جمع ہوئے لیکن آج بھی متاثرین محروم ہیں،حکومت کے پاس ساڑھے3کروڑ انسانوں کی بحالی کاکوئی منصوبہ نہیں ہے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ ڈونرزاوررضاکارہمارااثاثہ ہیں اہل خیرکی امانتیں متاثرین تک پہنچانے کیلئے شفاف نظام بنادیا۔دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت ہمارامشن ہے، متاثرین سیلاب کی خدمت کرنے والے ڈونرزاور رضاکاروں کواس موقع پراعزازی شیلڈز بھی دی گئیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کے 80اضلاع سیلاب سے متاثرہوئے،دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا مشن،پورے ملک سے ہرطبقے نے الخدمت پراعتماد کیا۔ریسکیواور ریلیف پر10ارب متاثرین کی خدمت پر خرچ کئے،بحالی کے لیے الخدمت پاکستان نے 5ارب روپے سے الخدمت تعمیروطن پروگرام کا آغازکردیا ہے۔
