English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران کی بڑے پیمانے پر 3 روزہ فوجی مشقیں شروع

القمر

تہران: ایران کے پاسداران اسلامی انقلاب (آئی آرجی سی) کی زمینی فورس نے ملک کے شمال مغربی علاقے آراس میں بڑے پیمانے پر تین روزہ فوجی مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔

 نیم سرکاری خبر ایجنسی تسنیم کی رپورٹ کے مطابق یہ جنگی مشقیں ملک کی شمال مغربی سرحدوں کے ساتھ واقع اردبیل اور مشرقی آذربائیجان کے صوبوں میں کی جارہی ہیں۔

آئی آر جی سی کی زمینی فورس کے کمانڈر محمد پاک پور نے بتایا کہ جنگی مشقوں کے دوران ہیلی بورن اور فضائی کارروائیاں، رات کی کارروائیاں اور جنگی ہیلی کاپٹروں اور خود کش ڈرونز کے آپریشنز کیے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق،ملٹری پونٹون پلوں کی تعمیرسمیت فوجی مشقوں میں ہائبرڈ سیکورٹی اور مختلف دفاعی منظرنامے شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے