English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترک برادری کے درمیان اتحاد کی اہمیت پر زور

القمر

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے ترک ریاستوں کی تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے ہنگامی  اجلاس  کے دوران کہا ہے کہ "اپنے خطے کو استحکام کے جزیرے میں تبدیل کرنے اور ہماری قوم کی فلاح و بہبود کو بڑھانے کا راستہ  باہمی  اتحاد کو مضبوط  کرنے سے گزرتا ہے۔”

جناب چاوش اولو  نے دولما باہچے پیلس کے  صدارتی اموری دفتر  میں  ترکی جمہورتوں  کی وزرائے خارجہ کونسل  کے اجلاس سے افتتاحی خطاب کیا۔

11 ماہ قبل استنبول میں ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے  "فیملی اسمبلی” کو ایک بین الاقوامی تنظیم میں تبدیل کرنے کا ذکر کرنے والے  ترک وزیر نے کہا کہ ہم ترک برادری  کی صلاحیتوں کا ادراک کرنے والے  ایک ادارہ جاتی ڈھانچے سے ہمکنار ہو گئے ہیں۔

انہوں نے  بتایا کہ ماضی کی طرح  عصر ِ حاضر میں بھی  ترک جمہورتوں نے ایک  عالمی  جیو پولیٹکل مرکز کی حیثیت حاصل کر لی ہے، ہم  توانائی، تجارت، نقل و حمل کی گزرگاہوں میں   مشرق کو مغرب اور شمال کو جنوب سے ملانے والے   ایک کلیدی  مقام کی حیثیت  حاصل کر چکے ہیں۔  موجودہ حالات میں  عالمی استحکام اور خوشحالی  کے قیام کے  لیے ترک برادری کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

چاوش اولو نے زور دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا  وبا کے زخم مندمل ہونے سے قبل  ہم سب  یوکرین میں جنگ کے اثرات سے متاثر ہوئے ہیں ، عالمی استحکام اور خوشحالی خطرے میں ہے، توانائی اور خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتیں پوری دنیا  کے لیے خطرہ تشکیل دیتی ہیں۔

انہوں نے    کہا کہ ترک برادری بھی ان حالات سے متاثر ہوئی ہے ،  ہم یہاں پر اس پیش رفت پر غور کرتے ہوئے  ممکنہ مشترکہ اقدامات   پر بحث  کریں گے۔

اپنے ارد گرد کے بحرانوں کا سد باب   کرنے کے لیے کوششیں صرف کرتے وقت  یہ ضروری ہے کہ ہم مستقبل کے لیے ایک مضبوط نقطہ نظر  پیش کریں۔ ہمیں   باہمی  اتحاد کو مزید فروغ دیتے ہوئے  عالمی چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے