ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس کا کیئف پر ڈرونز سے حملہ، حاملہ خاتون سمیت 3 افراد ہلاک

 روسی قوتوں  نے آج صبح یوکرینی دارالحکومت کیئف  پر کامی کازے ڈرونز کے ذریعے حملے کیے جن میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

 کیئف بلدیہ کے ناظم اعلی ویتال کلیچکو  نے سوشل میڈیا  پر اس حوالے سے بتایا کہ  آج صبح کیئف پر 28 کامی کازے میزائل داغے گئے جو کہ شہر کے 5 مختلف علاقوں پر آن گرے۔

 کلیچکو نے بتایا کہ  ان حملوں کی زد میں ایک عمارت کو نقصان پہنچا جس کے ملبے سے 3 افراد کی نعشیں بازیاب کی گئی ہیں جن میں ایک چھ ماہ کی حاملہ خاتون اور اس کا شوہر بھی شامل تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں