English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی؛ نجی اسپتال کے باہر کھڑی کار سے خاتون کی لاش برآمد

القمر

 کراچی: اسٹیل ٹاؤن کے علاقے گلشن حدید فیز ٹو میں نجی اسپتال کے باہر کھڑی کار کے اندر سے خاتون کی لاش ملی۔

خاتون کی شناخت 25 سالہ فائزہ دختر رفیق کے نام سے ہوئی، جس نے ڈیڑھ سال قبل شوہر اسد سے خلع لے لی تھی  جب کہ اس کے والد کا بھی انتقال ہوچکا ہے اور اب وہ اپنے ماموں کے گھر رہتی تھی۔ پولیس کے مطابق متوفیہ کا دوست حسن اور خاتون 2 روز قبل اپنے ماموں کو یہ کہہ کر گئی کہ حسن کی والدہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، انہیں اسپتال لے کر جا رہے ہیں۔

ایس ایچ او گلبہار نے مزید بتایا کہ حسن فائرہ کو لے کر کار میں آیا تھا، جس کے بعد وہ منظر عام سے غائب ہے جب کہ اس نے فائزہ کے اہل خانہ کو اطلاع کر دی تھی، تاہم حسن نامی شخص پولیس کے رابطے میں نہیں ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد وجہ موت کا تعین ہو سکے ۔

جناح اسپتال میں لیڈی ایم ایل او کے نہ ہونے کی وجہ سے فائزہ کی لاش سرد خانے میں رکھوا دی ہے۔ آج پوسٹ مارٹم کے بعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی جب کہ پولیس نے مختلف زاویوں سے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے