English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عدالت نے لال حویلی خالی کرنے کا نوٹس معطل کردیا

القمر

راولپنڈی کی مقامی عدالت نے متروکہ وقف املاک کا لال حویلی خالی کرنے کا نوٹس معطل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق متروکہ وقف املاک کی جانب سے شیخ رشید اور ان کے بھائی کو گزشتہ روز لال حویلی سات روز میں خالی کرنے کا نوٹس دیا گیا تھا جس شیخ رشید نے گزشتہ روز ہی سیشن عدالت میں چیلنج کردیا۔

آج سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی درخواست کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج خورشید عالم بھٹی کے روبرو ہوئی۔ شیخ رشید کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ متروکہ وقف املاک کا نوٹس سیاسی انتقامی کارروائی ہے اسے معطل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : لال حویلی کوئی نائن زیرو نہیں، شیخ رشید نے خالی کرنے کا حکم چیلنج کردیا

سیشن عدالت نے کہا کہ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک کا لال حویلی خالی کرنے کا نوٹس معطل کیا جارہا ہے، یہ کیس عدالت میں زیر سماعت ہے اس لیے نوٹس کا اجرا درست نہیں، عدالت نے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک کو نوٹس جاری کرکے طلب بھی کرلیا۔

عدالت نے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کے لال حویلی خالی کرنے کے حکم کے خلاف اپیل کرنے کی بھی اجازت دے دی اور کہا کہ سائل 15 دن میں ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کے لال حویلی خالی کرانے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے