ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، نیدرلینڈز نے نمیبیا کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

برسبین:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز نے نمیبیا کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

آسٹریلیا میں کھیلے میچ میں نمیبیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 122 رنز کا ہدف دیا۔

نمیبیا کے جان فرائی لنک نے 43، مچل وین لنگن نے 20 اور اسٹیفن بارڈ نے 19 رنز بنائے، نیدرلینڈز کے باس دی لیڈ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

نیدرلینڈز کے میکس او ڈوڈ نے 35، وکرم جیت سنگھ نے 39، اور باس دی لید نے 30 رنز بنائے۔ نیدرلینڈز نے 122 رنز کے تعاقب میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں