English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کی حکومت کی تبدیلی میں واشنگٹن ملوث نہیں،امریکی سینیٹر

القمر

میری لینڈ:امریکی حکمران جماعت ڈیموکریٹ کے سینیٹر کرس وین ہالن نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں حکومت کی تبدیلی میں ملوث نہیں۔

امریکی ریاست میری لینڈ میں تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کرس وین ہالن نے کہا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کا یہ کہنا کہ ان کی حکومت کے خاتمے میں امریکا کا ہاتھ ہے سراسر الزام ہے جس میں کوئی صداقت نہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ میری نظر میں پاکستانی عوام کو یہ فیصلے انتخابات کے ذریعے کرنے کی ضرورت ہے اور پاکستان کے عوام جس کو بھی منتخب کریں امریکہ کو اس کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

کرس وین ہالن نے مزید کہا کہ میں نے سابق پاکستانی وزیر اعظم کے ساتھ بہت سے معاملات پر کام کیا جس میں پاکستان اور امریکہ کے مضبوط تعلقات بھی شامل ہیں لیکن میں یہ کہوں گا کہ ان کا یہ دعوی درست نہیں ہے کہ ان کی برطرفی میں امریکا ملوث ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے