روسی حکام کے مطابق روس کے شہر یسک کے رہائشی علاقے میں فوجی طیارہ گرنے سے 3 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ہنگامی صورتحال کی وزارت نے جاری بیان میں کہا کہ طیارہ گرنے کے بعد ریکسیو آپریشن کے دوران مزید 10 لاشیں بھی برآمد ہوئیں۔
وزارت نے بتایا کہ واقعے میں 3 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک اور 19 افراد زخمی ہوئے۔
WATCH: Large fire after military plane crashes into apartment building in western Russia pic.twitter.com/lcblao98LS
— BNO News (@BNONews) October 17, 2022
17 اکتوبر کو سوکھو سو-34 طیارہ 9 منزلہ عمارت میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے بعد عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی، عمارت میں تقریباً 600 افراد رہائش پذیر تھے۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کے تمام متاثرین کو فوری طور پر امداد فراہم کی جائیں گی۔
وزارت دفاع کی جانب سے کہا گیا کہ ’فوجی طیارہ گرنے سے خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی‘
آگ لگنے کی تصویریں سوشل میڈیا پر بھی گردش کررہی ہیں۔
ہنگامی صورتحال کی وزارت نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آگ عمارت کی پانچویں منزل تک پھیل چکی تھی جبکہ واقعے میں طیارے کا پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔
WATCH: Fighter jet crashes into apartment building in western Russia, causing an unknown number of casualties pic.twitter.com/MER4xQnKyR
— BNO News (@BNONews) October 17, 2022
