English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ریاست  جیگاوا میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب میں 257 طبی مراکز  اور اسکول تباہ

القمر

نائیجیریا کی ریاست  جیگاوا میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب میں 257 طبی مراکز  اور اسکول تباہ ہو گئے۔

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کی کانو اسٹیٹ فیلڈ آفیسر راحمہ محمد فرح نے بتایا  ہے کہ ملک بھر میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب نے نقصان پہنچایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  سیلاب  کی آفت سے  230 طبی اور 27 تعلیمی  مراکز کو کافی نقصان  پہنچا ہے،  سینکڑوں لوگوں کو نقل مکانی  کرنی پڑی ہے۔   عوام کی اکثریت نے  نقصان  نہ پہنچنے والے اسکولوں اور سرکاری عمارتوں میں پناہ لے رکھی ہے۔  ان افراد کو   نزلہ ،  کھانسی ، اسہال اور  ملیریا  کے امراض میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہے۔

نائیجیریا میں مئی سے جاری بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں 603 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 13 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو ئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے