English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیپلزپارٹی سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کروا کر شکست سے بچنا چاہتی ہے، سراج الحق

القمر

سکھر: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات ملتوی کراکر شکست سے بچنا چاہتی ہے الیکشن کمیشن کے فیصلے پرافسوس ہے۔ الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ صوبائی حکومت کے دباؤ میں آکر کیا جس کی مذمت کرتا ہوں۔

سراج الحق نے کہاکہ  ملک کے ادارے اس وقت پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے پاس یرغمال ہیں ۔جب ضمنی انتخابات کرانے کے وقت سیکیورٹی کا مسئلہ نہیں ہوتا تو بلدیاتی انتخابات کے وقت کیوں ہوتا ہے ؟

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم نے مل کر اس ملک کو تباہ کیا ہے۔ ان کی حکومتیں بھی ہیں اور تمام مافیاز بھی ان کے ہیں ۔جہاں عدالتیں آزاد نہیں ہوتیں وہاں انصاف بھی نہیں ملتا۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن کے نتائج کا عام انتخابات پر اثر نہیں پڑے گا۔ ضمنی انتخابات دراصل وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مقابلہ تھا جس میں کہیں وفاقی حکومت جیتی تو کہیں صوبائی حکومت کامیاب ہوئی۔

ان کا کہنا تھاکہ ٹرانس جینڈر بل کے ذریعے ملک میں عریانی اور فحاشی کا راستہ کھولنے نہیں دیں گے۔، ٹرانس جینڈرز کو ان کے حقوق دینے کی مخالفت نہیں کرتے۔ ان کو حقوق ملنے چاہئے، ملک کی نصف سے زائد آبادی سیلاب سے متاثرہے سیلاب کو گذرے اتنا عرصہ گذر گیا مگر حکومت سیان کی بحالی کا پلان تک نہیں بن رہا ہے حکومت نے بیرونی ممالک سے فنڈز جمع کیے۔ہیں لیکن وہ کیسے استعمال۔ہونگے۔اس پر عالمی اداروں کو بھی شکوک و شہبات ہیں تمام صوبائی حکومتیں بحالی کے کاموں میں ناکام ہوچکی ہیں ان کاکہنا تھا کہ عوام آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی پر اعتماد کریں کیونکہ یہ ملک کی واحد کرپشن فری جماعت ہے جس نے سیلابی ریلوں میں بھی لوگوں کی خدمت کی ہے اور اس وقت بھی کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے