English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پہلے کی طرح کمزور حکومت ملی تو قبول نہیں کروں گا، عمران خان

القمر

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری حکومت کمزور تھی، ویسی حکومت اب کبھی قبول نہیں کروں گا۔ حقیقی آزادی کیلئے فیصلہ کن مارچ اسی مہینے ہو گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 26 سال سے جمہوریت اور عوام کی خاطر یکساں انصاف کیلئے سیاست کر رہا ہوں،60 کی دہائی میں پاکستان سنگاپور اور جنوبی کوریا سے معاشی طور پر آگے تھا، اب سنگاپور میں فی کس آمدن 70 ہزار ڈالر، پاکستان میں صرف 2 ہزار ڈالر ہے، سنگاپور نے شفافیت اور انصاف کے بل بوتے پر ترقی حاصل کی، ہماری حکومت آئی تو پاکستان دیوالیہ ہو چکا تھا، موجودہ ٹولے نے 6 مہینے میں ہی پاکستان کو دیوالیہ کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ جب ہم سے حکومت چھینی گئی تو پاکستان میں ترقی کی شرح 6 فیصد تھی،ساڑھے 3 سالہ دور حکومت میں صرف 5 دن چھٹی کی وہ بھی جب مجھے کورونا ہوا، اسحاق ڈار جگہ جگہ کہتا پھر رہا ہے کہ قرضے واپس نہیں کر سکتے، شہباز شریف نے 16 ارب روپے کی چوری کی۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت حاصل کرنے کے بعد شہباز شریف کیسز سے بری ہو گئے، جب حکومت میں تھا تو مجھ پر بہت زیادہ پریشرتھا، نیب اورعدالتیں میرے اختیار میں نہیں تھیں، پاکستان میں طاقتور شوگر، تیل اور بلڈر مافیا نے نظام پر قبضہ کر رکھا ہے، ان کی پوری کوشش ہے مجھے نااہل کروائیں اس لیے مجھ پر مقدمات ڈال رہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کو کوئی نہیں روک سکتا، یہ کسی کے قابومیں نہیں ہے، میری حکومت کمزور تھی، ویسی حکومت اب کبھی قبول نہیں کروں گا۔ حکمران عوام کے اندر نہیں جا سکتے، الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، میں نے ساری زندگی میرٹ پر کام کیا ہے، حقیقی آزادی کیلئے فیصلہ کن مارچ اسی مہینے ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے