English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قوانین کو روند کر مفرور اسحق ڈار کو درآمد کرکے وزیر خزانہ لگایا گیا، فوادچوہدری

القمر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ تمام قوانین کو روند کر ایک مفرور اسحق ڈار کو درآمد کرکے وزیر خزانہ لگایا گیا۔

ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے بدھ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ دعویٰ تھا کہ بس اب ڈالر کی ایسی کی تیسی پھر جعلی طور پر ڈالر نیچے آیا لیکن یہ ڈرامہ صرف چند دن کا رہا اور اب مسلسل روپے کی قدر کم ہو رہی ہے ملک کی معیشت مسلسل تباہی کا شکار ہے اور نیرو بانسری بجا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے