احمدیار:سابق صدر پاکستان فاروق احمد خاں لغاری کی 12ویں برسی آج -20 اکتوبربروز جمعرات کو منائی جائیگی۔
وہ 29مئی 1940 کو جنوبی پنجاب کے علاقے چوٹی زیریں میں پیدا ہوئے تھے 1973میں پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی اور سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے 1977 میں وہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوکر وفاقی وزیر بنے1993 میںپاکستان کے نویں صدر منتخب ہوگئے۔
5 نومبر1996 کو انہوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی حکومت ختم کرکے قومی اسمبلی توڑنے کا اعلان کردیا تھا جس کے بعد میاں نواز شریف بھاری اکثریت سے وزیراعظم منتخب ہوئے اور اختلافات کی وجہ سے2 دسمبر 1997 میںفاروق خاں لغاری اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے1998میںایک نئی جماعت ملت پارٹی قائم کی وہ20 اکتوبر2010 کو وفات پاگئے تھے۔
