کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ الخدمت کے تحت ہزاروں پڑھے لکھے نوجوانوں کو ویب ڈویلپمنٹ، ویب ڈیزائننگ، ایمزون اور آئی ٹی کے دیگر کورسز کروائے جا رہے ہیں ، الخدمت کے تحت اسکول ڈیولپمنٹ سینٹر بھی قائم کیا جا رہا ہے، میئر شپ ملی تو اس شہر میں آئی ٹی یونیورسٹی قائم کریں گے۔
بدھ 19اکتوبر کو ہونے والے ”بنوقابل میگا پرو جیکٹ“APTITUDE TEST کے حوالے سے باغ جناح گراؤنڈ کے دورے پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنو قابل پروگرام گیم چینجرہے،یہ نوجوانوں کی تقدیر بدل دے گا ،الخدمت کراچی کے نوجوانوں کو بااختیار بنانا چاہتی ہے،نوجوانوں کو آئی ٹی کے مفت کورسز کروائے جائیں گے،نوجوان کورسز کرکے آئی ٹی کی دنیا میں روز گار کما سکیں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ بنو قابل ہزاروں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرے گا ،حکومت نوجوانوں کو روز گار فراہم نہیں کرپا رہی ہے ،نوجوان مایوس ہو کر برے راستوں پر چل نکلتے ہیں،ہم انہیں ضائع نہیں کر سکتے۔
مردم شماری کے حوالے سے بات کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے آبادی پر شب خون مارا ہےتین کروڑ آبادی کو کم گنا گیا ہے تا کہ الیکشن میں کم ووٹ کاسٹ ہو سکیں ،پی پی جانتی ہے اگر کراچی میں الیکشن کرائے گئے تو ان کا جیتنا مشکل ہے عوام اب ان کو ووٹ نہیں دیں گے ۔
دوسری جانب سی ای او الخدمت کراچی نوید علی بیگ کا کہنا تھا کہ آج کراچی کی تاریک خ کا غیر معمولی پروگرام منعقد کیا جارہا ہے ،نوجوانوں کو مدت آئی ٹی کورسز کروائے جائیں گے،آئی ٹی کے شعبے میں لاکھوں نوجوانوں کی آئی ٹی اسکلز کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کروڑوں نوجوان بے روزگار ہیں،نوجوان بنو قابل کے تحت آئی ٹی اسکلز سیکھ کر لاکھوں روپے ماہانہ کما سکیں گے ، لاکھوں نوجوانوں نے بنو قابل میں رجسٹریشن کروائی ہے۔
