عراق کے شمال میں، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے، 3 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔
ترکیہ وزارت دفاع نے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "دہشت گردوں کی موجودگی والی ہر جگہ ہمارا ہدف ہے۔ ترک مسلح افواج، دہشت گردوں کے خلاف جدوجہد کو نہایت موئثرا ور مصّمم شکل میں جاری رکھے ہوئے ہیں”۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ” عراق کے شمالی علاقے قندیل میں 1 اور پنجہ آپریشنوں کے علاقوں میں 2 دہشتگردوں سمیت PKK کے کُل 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے”۔
