ترک ضلع قیریق قلعہ کے قصبے کیعی کوئے کے کھلے سمندر میں ایک بارودی سرنگ ناکارہ بنا دی گئی ۔
امور دفاع کے مطابق،کھلے سمندر میں ملنے والی اس بارودی سرنگ کی اطلاع فوری طور پر SAS ٹیم کو دی گئی جس نے اسے محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا ۔
یاد رہے کہ 24 فروری سے جاری روس۔یوکرین جنگ کے باعث علاقے میں بارودی سرنگوں کا پتہ چلایا گیا تھا۔
