English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس: صدر پوتن نے الحاق کردہ 4 علاقوں میں مارشل لاء کی منظوری دے دی

القمر

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے یوکرین کے الحاق کردہ علاقوں دونیتسک، لوہانسک، خیرسون اور زاپوریزیا  میں مارشل کے نفاذ کا فیصلہ  منظور کر دیا ہے۔

اطلاع کے مطابق صدر ولادی میر پوتن نے الحاق شدہ علاقوں میں سکیورٹی خطرات کو بلند ترین سطح پر جواب دینے  اور وہاں علاقائی دفاعی ہیڈ کوارٹر  قائم کرنے سے متعلقہ فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔

صدر پوتن نے کہا ہے کہ” مجھے آپ کو یاد دِلانا چاہتا ہوں کہ  عوامی جمہوریہ دونیتسک اور  عوامی جمہوریہ لوہانسک میں اور خیرسون اور زاپوریزیا  کے علاقوں میں  روس کے ساتھ الحاق سے قبل مارشل لاء انتظامیہ موجود تھی۔ اب ہمارا اس انتظامیہ کو، اپنے اندر ،سرکاری حیثیت دینا ضروری ہے”۔

ماسکو انتظامیہ نے یوکرین کی طرف کھُلنے والے 8 علاقوں میں داخلہ و خروج کو محدود کر دیا ہے۔

روس صدارتی پیلس کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس ، مذکورہ چار علاقوں میں مارشل لاء  قانون کی روشنی میں پورے ملک کی سرحدیں بند کرنے کا  کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے