اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی وزیردفاع خواجہ آصف کی عمران خان سے متعلق پوسٹ پر ہنسی چھوٹ گئی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ ٹوئٹر پر عمران خان سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔
اس پوسٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر الیکشن میں ایک سے زائد نشستوں پر کھڑے ہونے سے متعلق طنز کیا گیا ہے، عمران خان کو اس پوسٹ میں سر پر ہرا دوپٹہ لیے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ کیپشن میں لکھا ہے کہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر بھی آئندہ میں خود کھڑا ہوں گا۔
اس پوسٹ کو مریم نواز نے بھی اپنے اکائونٹ پر ری ٹوئٹ اور پوسٹ میں ہنسنے والے 3 ایموجیز کا استعمال کیا ہے۔
