ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاق نے پنجاب کے سیلاب زدگان کیلئے ایک پائی تک نہیں دی، پرویز الہی

لاہور:وزیراعلی پنجاب پرویزالہی  نے کہا ہے کہ وفاق نے پنجاب کے سیلاب زدگان کیلئے ایک پائی تک نہیں دی، 100ارب روپے سے پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام کا آغاز کیا، عمران خان کے ویژن کے مطابق مختلف شعبوں کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  جمعہ کو وزیر اعلی پنجاب سے جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعلی پرویزالہی نے نئی ذمہ داری ملنے پر مسرت جمشید چیمہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور فلاح عامہ کے حکومتی اقدامات کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

اس موقع وزیراعلی پنجاب پرویزالہی نے کہا ہے کہ مختصر مدت میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے پائیدار اقدامات کیے، وفاق نے پنجاب کے سیلاب زدگان کیلئے ایک پائی تک نہیں دی۔

انہوں نے کہا ہے کہ 100ارب روپے سے پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام کا آغاز کیا، عمران خان کے ویژن کے مطابق مختلف شعبوں کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں،ملاقات کے دوران مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی قیادت میں عوامی خدمت کے سفر کو نئی جہت دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں