ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قلات: سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے 2 سیکورٹی اہلکار شہید

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے قلات میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لیویز حکام نے بتایا کہ دھماکا جوبان میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا۔ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر قلات سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں 2سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہیں، جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ضیا اللہ لانگو نے داخلی اور خارجی راستوں کی چیکنگ سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جدو جہد جاری رکھیں گے۔ مشیر داخلہ نے شہید ہونے والے اہلکاروں کے درجات کی بلندی اور زخمی ہونے والے افراد کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں