ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روسی فوج کے یوکیرین پر ڈراون اور فضائی حملے جاری ہیں، زیلنسکی

یوکیرینی صدر ولا دیمر زیلنسکی کا کہنا  ہے کہ ان کے ملک کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں روسی دستوں کے خلاف تصادم جاری ہے "ہماری مسلح افواج کی بالا دستی قائم ہے۔

زیلنسکی نے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں 24 فروری سے روس کے خلاف جاری جنگ کے حوالے سے اپنے ملک میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

روسی قوتوں  کے ان کے ملک کے خلاف  ڈراونز اور لڑاکا طیاروں کے ذریعے حملے کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے زیلنسکی نے کہا ہے کہ کل یوکیرین کے متعدد علاقوں پر فضائی حملے کیے گئے۔  ہم نے ڈراونز اور  دشمن کے طیاروں کو تباہ کر دیا  ہے۔  مشرقی اور جنوبی یوکیرین میں  فعال دشمنی جاری ہے۔

یوکرین کی افواج کی جانب سے خرسون سمت میں روسی فوجیوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے، یوکرینی رہنما نے اس علاقے میں تعینات یوکرینی فوجیوں کا شکریہ ادا کیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں