ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئیے مل جل کر غلط معلومات کے پھیلاو اور اسلام دشمنی کے خلاف جدوجہد کریں، فخرالدین آلتون

محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹر فخرالدین آلتون  نے جعلی خبروں، غلط معلومات اور تحریف کی بڑھتی ہوئی شرح کی طرف توجہ مبذول کرائی اور عالم اسلام سے اسلام فوبیا اور غلط معلومات کے خلاف جنگ میں تعاون کی اپیل کی۔

اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے اطلاعات کی 12ویں کانفرنس گزشتہ روز استنبول میں شروع ہوئی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فخرالدین آلتون  نے میٹنگ کے مرکزی خیال کے”حقائق  سے دور جانے والے دور میں  غلط معلومات اور اسلامو فوبیا کے خلاف جنگ” ہونے پر زور دیتے ہوئے اسلامی ممالک سے اس ضمن میں  تعاون قائم کرنے  پر زور دیا۔

غلط معلومات  اور اسلام دشمنی کے ایک عالمی خطرہ ہونے پر زور دینے والے آلتون نے   بتایا کہ دنیا بھر میں  من گھڑت خبروں  کو  حقائق اور  صحیح معلومات  پر  فوقیت دیے جانے کی کوششوں کا مشاہدہ ہو رہا ہے جو کہ  معاشرتی اور قومی سلامتی کو    سمیت عالمی استحکام کو  سنگین خطرات سے دو چار کر رہا ہے۔

انہوں نے  جھوٹ  خبروں کے خلاف جنگ کے  لیے  بعض اقدامات اٹھانے کے  نا گزیر ہونے پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ” ہر ریاست کو اپنے شہریوں کے حقوق اور آزادیوں اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے اس علاقے میں مختلف اقدامات کرنے اور ضابطے بنانے کی ضرورت ہے۔”

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں