English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صومالیہ : ہوٹل پر بم حملہ،9 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

القمر

 صومالیہ کے شہر کسمایئو میں واقع توکل ہوٹل پر ہوئے بم حملے میں 9 افراد ہلاک اور 47 زخمی ہو گئے۔

 جبہ لینڈ  کے وزیر برائے امور سلامتی یوسف حسین دومال کا کہنا ہے کہ اس دھماکے میں طلبہ و عام شہریوں سمیت 9 افراد ہلاک اور 47 زخمی ہو گئے جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے ۔

 دومال نے بتایا کہ  یہ ہوٹل ایک اسکول کے قریب تھا جہاں کافی تعداد میں طلبہ بھی موجود تھے جبکہ  4 حملہ آوروں کو حفاظتی قوتوں نے موقع پر ہی ہلاک کر دیا ہے۔

 دہشتگرد تنظیم الشباب کے ترجمان عبدی اسیس ابو مصعب  نے اس حملے کی ذمے داری قبول کی تھِی ۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے