English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الکیشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

القمر

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کا تحریری فیصلہ 36 صفحات پر مشتمل ہے،الیکشن کمیشن کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ متفقہ ہے ۔

36 صفحات پر مشتمل جاری ہونے والے  تفصیلی فیصلے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبر پنجاب الیکشن کمیشن بابر حسن بھروانہ سمیت چاروں ممبران کے دستخط موجود ہیں عمران خان کے وکیل تحریری فیصلے کی مصدقہ نقول لینے الیکشن کمیشن پہنچے۔

یاد رہے کہ ممبر الیکشن کمیشن پنجاب بابر حسن بھروانہ ڈینگی کا شکار ہونے کے باعث توشہ خانہ کیس کے فیصلے پر دستخط نہیں کر سکے تھے، بابر حسن بھروانہ نے گزشتہ روز توشہ خانہ کیس کے فیصلے پر دستخط کیے تھے۔

الیکشن کمیشن نے 21 اکتوبر کو توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی چئیرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو  نااہل قرار دیا تھا۔ عمران خان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف فوج داری کارروائی شروع کرنے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے