English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پولیو سے پاک معاشرہ ہر فرد کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

القمر

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پولیو سے پاک معاشرہ ہر فرد کی ذمہ داری ہے، ہم مل کر آنے والی نسلوں کو پولیو سے محفوظ بنا سکتے ہیں، پنجاب کے 14اضلاع میں پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے انسداد پولیو کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ پولیو سے پاک معاشرے کی قومی ذمہ داری ہر ایک کے کندھے پر ہے،  اس بیماری کو جڑ سے ختم کرنے کا عہد کرتے ہیں، ہم مل کر معاشرے کو آنے والی نسلوں کے لئے پولیو سے پاک بنا سکتے ہیں۔

چوہدری پرویزالٰہی نے والدین سے اپیل کی کہ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں اور موذی مرض سے بچائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے