ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین ہمارے کیخلاف ایٹم بم استعمال کرنا چاہتا ہے، روسی وزیر دفاع

ماسکو:روسی وزیر دفاع نے دعوی کیا ہے کہ یوکرین روس کیخلاف ایٹم بم استعمال کرنا چاہتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  یوکرین نے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے، روسی وزیر دفاع نے امریکا، برطانیہ، فرانس اور ترکیہ کے وزرائے دفاع سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں کہا کہ صورتحال تیزی سے بے قابو کشیدگی کی طرف بڑھ رہی ہے،جس پر برطانوی وزیر دفاع نے  روس کو کشیدگی بڑھانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

وائٹ ہائوس کی قومی سلامتی کونسل نے بھی روسی وزیر دفاع کے  الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے کہ یوکرین اپنی سرزمین پر جوہری بم استعمال کرنے کی تیاری نہیں کر رہا ہے،دوسری جانب یوکرینی صدر نے روس کے پر الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی جوہری ہتھیار استعمال کر سکتا ہے تو وہ روس خود ہے، اور وہ ایسا برطانیہ کیلئے کر سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں