English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صومالیہ میں کار بم دھماکا، 9افراد ہلاک، الشباب گروپ نے ذمہ داری قبول کر لی

القمر

موغادیشو:صومالیہ میں الشباب گروپ کے دہشت گردوں نے بارود سے بھری کار ہوٹل کے گیٹ سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں 9افراد ہلاک ہو گئے

نجی ٹی وی کے مطابق اتوار کے روز افریقی ملک صومالیہ کے ایک ہوٹل میں کار بم دھماکے کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں نو افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہو گئے،دہشت گردوں نے بارود سے بھری کار بندرگاہی شہر کسمایو ہوٹل کے مین گیٹ سے ٹکرا دی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران صومالیہ کی سیکیورٹی فورسز نے تمام دہشت گردوں کو بھی ہلاک کر دیا،القاعدہ سے منسلک الشباب گروپ نے ہوٹل پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

الجزیرہ کے مطابق جبالینڈ کے سیکیورٹی وزیر یوسف حسین دھومل نے کہا کہ سیکیورٹی اہل کاروں نے تین حملہ آوروں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا، جب کہ چوتھا بم دھماکے میں مارا گیا، دھماکے میں طلبہ اور عام شہریوں سمیت نو افراد ہلاک جب کہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہے،جس ہوٹل میں دھماکا ہوا وہ ایک اسکول کے قریب تھا، جس کی وجہ سے بہت سے طلبہ بھی زخمی ہوئے تھے۔ دارالحکومت موغادیشو اور وسطی صومالیہ کو نشانہ بنانے والی القاعدہ سے منسلک تنظیم کے خونی حملوں کا نشانہ بننے والا یہ تازہ ترین شہر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے