English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فلسطینی سیاسی گروہوں کے درمیان مفاہمت کے حوالے سے الجزائری اور فلسطینی سربراہان کی بات چیت

القمر

الجزائر کے صدر عبدالمجید طبون  اور فلسطینی صدر محمود عباس   نے الجزائر کی  سرپرستی میں  فلسطین  مصالحت کے حوالے سے بات چیت کی۔

الجزائر ایوان صدر کی جانب سے  جاری کردہ  تحریری بیان میں واضح  کیا گیا ہے کہ طبون  نے  فلسطینی صدر مملکت  عباس سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عباس نے اپنی اور فلسطینی عوام کی جانب سے الجزائر کی سرپرستی میں فلسطینی گروپوں کے درمیان طے پانے والی مفاہمت پرطبون  کا شکریہ ادا کیا۔

طبون نے  فلسطینی گروہوں کے درمیان مفاہمت کے حصول کے لیے عباس کی کوششوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا ہے کہ امید  ہے کہ فلسطینی گروہوں کی مفاہمت میدان میں نظر آئے گی۔

فلسطین میں سیاسی تقسیم کو ختم کرنے کے لیے 14 گروپوں، خاص طور پر حماس اور الفتح کے نمائندوں کی شرکت کے ساتھ فلسطین مذاکراتی عمل ، 11 اکتوبر کو الجزائر میں شروع ہوا تھا۔ فلسطینی گروہوں نے13 اکتوبر کوطے پانے والے الجزائر اعلامیہ  پر دستخط کیے تھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے